کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA241 اور سندھ اسمبلی کے حلقے PS94 PS93 کا تفصیلی جائزہ

اس حلقے میں ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹاؤن واقع ہے.


عامر خان April 24, 2013
اس حلقے میں ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹاؤن واقع ہے. فوٹو: فائل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-241 کی تفصیلات










خواتین ووٹرز


120414



مرد ووٹرز


191941



رجسٹرڈ ووٹرز


312355



حلقہ کی آبادی


494896



حلقے میں شامل علاقے:
اورنگی ٹاؤن کے مومن آباد، الفتح کالونی، ہریانہ کالونی، فقیر کالونی، الفاروق سوسائٹی، معراج النبی کالونی، اورنگی سیکٹر 11-A & D، محمد نگر، اسلام نگر، بابا ولایت علی شاہ، اقبال بلوچ کالونی، عزیز نگر، سائٹ ٹاؤن کے سیکٹر 4-D، 5-D & E ، فرنٹیئر کالونی، نورانی محلہ، باوانی چالی، میٹروول بلاک 1,2,3,4

حلقہ کی نمایاں خصوصیات:
اس حلقے میں ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹاؤن واقع ہے،بنارسی ملبوسات، مصنوعی زیورات ، چپل، جوتوں سمیت دیگر مصنوعات بنانے کے درجنوں کارخانے، انٹرسٹی بسوں کے ٹرمینل، میٹروسینما، ولیکا اسپتال

امیدواروں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
ایس۔اے اقبال قادری(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، ڈاکٹر سعید احمد آفریدی(تحریک انصاف٭بلا)، علی احمد (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، محمد لئیق خان(جماعت اسلامی٭ترازو)، سید کرم درویش (عوامی نیشنل پارٹی٭لالٹین)، شکیل احمد(مہاجر قومی موومنٹ٭موم بتی)، مولانا مصباح العالم(جمعیت علماء اسلام ف٭کتاب)،حاجی محمد برکی، شاہدانجم خان، سید افسر، ظفر احمد غوری، علی افسر تنولی، محمد مجاہد خان، منیر الدین خٹک، مولانا رحمن الدین شامزی،یوسف رحمن آفریدی شامل ہیں

حلقہ کے نمایاں مسائل:
فرقہ ورانہ اور سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات،شناختی کارڈ کے حصول کے حصول میں عوام کو مشکلات کا سامنا، پانی کی شدید قلت، سیوریج کا تباہ حال نظام، سرکاری اسکولوں کی خستہ حالت، ٹرانسپورٹ کی کمی(خصوصاً رات کے اوقات میں اس علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے عوام چنگ چی رکشہ اور گیارہ سیٹ والے CNG رکشے پر سفر کرنے پر مجبور ہیں

انتخابات2008ء میں کون کامیاب ہوا ؟
کامیاب امیدوار
ایس اے اقبال قادری (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے کا نام
زربالی سید (عوامی نیشنل پارٹی)

صوبائی حلقہ پی ایس93کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


54239



مرد ووٹرز


91737



جسٹرڈ ووٹرز


145976



حلقے میں شامل علاقے:
سائٹ ٹاؤن کے سیکٹر 4-D، 5-D & 5-E، فرنٹیئر کالونی، باوانی چالی، میٹروول بلاک 1,2,3,4

انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
امیر نواب (عوامی نیشنل پارٹی)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
صلاح الدین (متحدہ قومی موومنٹ)

صوبائی حلقہ پی ایس94کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


66175



مرد ووٹرز


100204



جسٹرڈ ووٹرز


166379



حلقے میں شامل علاقے:
اورنگی ٹاؤن کی الفتح کالونی، ہریانہ کالونی، فقیر کالونی، الفاروق سوسائٹی، معراج النبی کالونی، اورنگی سیکٹر 11-A & 11-D، محمد نگر، اسلام نگر، بابا ولایت علی شاہ، اقبال بلوچ کالونی، عزیز نگر

حلقے سے حصہ لینے والوں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
سیف الدین خالد(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، راشدیوسف (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، محمد مختیار بن حامد(جماعت اسلامی٭ترازو)، مولانا ڈاکٹر علی اکبر حنفی(متحدہ دینی محاذ، سیڑھی)، عامر شہزاد(عوامی نیشنل پارٹی ٭لالٹین)، محمد عارف خان (مہاجر قومی موومنٹ٭موم بتی)، آصف عزیز(تحریک انصاف٭بلا)، امتیاز احمد خان، حافظ محمد سلیم، داؤدخان،رانا گلزار تاج ودیگر شامل ہیں۔

انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
سید رضا حیدر (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
سید رئیس احمد (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں