اٹلی میں اتنی بڑی پیسٹری کہ لوگ پریشان ہوگئے

بیکری کے چیفس نے مل کر پیسٹری بنانے کی ٹھانی اور 165پونڈ وزنی روایتی پیسٹری تیار کر کے گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔


ویب ڈیسک May 27, 2018
بیکری کے چیفس نے مل کر پیسٹری بنانے کی ٹھانی اور 165پونڈ وزنی روایتی پیسٹری تیار کر کے گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اٹلی کے ماہر چیفس نے دنیا کی سب سے بڑی پیسٹری تیار کر کے گنیز ریکارڈ بنا ڈالاہے۔

یوں تو پیسٹری بچوں اور بروں سمیت اکثر افراد کو پسند ہوتی ہے لیکن جناب اتنی بڑی پیسٹری شاید ہی کبھی کسی نے کھائی ہو۔ اٹلی کے ماہر چیفس نے دنیا کی سب سے بڑی 'sfogliatella'پیسٹری تیار کر کے گنیز ریکارڈ بنا ڈالاہے۔

اٹلی کی بیکری کے چیفس نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی پیسٹری بنانے کی ٹھانی اور 165پونڈ وزنی اور 426فٹ لمبی روایتی پیسٹری تیار کر کے گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں