گلگت بلتستان کو بھی اب دیگر صوبوں کے برابر حقوق حاصل ہوں گے وزیراعظم

گلگت بلتستان آرڈر 2018 کی سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندر تھی، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک May 27, 2018
گلگت بلتستان آرڈر 2018 کی سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندر تھی، شاہد خاقان عباسی فوٹو: فائل

ABBOTTABAD: وزیرِاعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو بھی اب دیگر صوبوں کے برابر حقوق حاصل ہوں گے۔

گلگت بلتستان اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جی بی آرڈر پر گزشتہ 8 ماہ سے کام کیا جا رہا تھا، آج کا آرڈر چند روز کا کام نہیں تھا، بہت سے لوگ اختیارات کی منتقلی نہیں چاہتے تھے سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندرتھی لیکن آج (ن) کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ گلگت بلتستان کی اپنی سول سروس بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے پاکستان کی سول سروس میں بھی جی بی کو کوٹا دیاجائےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا دن گلگت بلتستان کے لیے سنگ میل ہوگا، جوحقوق دیگرصوبوں کوحاصل ہیں وہی حقوق اب گلگت بلتستان کوحاصل ہیں، علاقے میں ترقی ہوگی اور آئین کے مطابق عوام کو بھی ان کے بنیادی حقوق حاصل ہوں گے، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کے پاس تمام ضروری اختیارات ہوں گے، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، ججز حتیٰ کہ گورنر بھی گلگت بلتستان سے ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رویئے پرحیران ہوں، ہمارے اس اقدام کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے اورکون کر رہا ہے ؟ اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے لیکن اختلاف اصولوں پر ہونا چاہیے ہمارامؤقف بھی سنا جانا چاہئے۔ گلگت بلتستان میں عشروں سے بند سرکاری اسکیمیں (ن) لیگ نے مکمل کیں، جوکام کیے سب کے سامنے ہیں ہمیں اپنے ترقیاتی کاموں پر فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں