2017 میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال مایوس کن رہی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان

2017 میں بلوچستان اور سندھ میں جبری گمشدگی کے 2000 واقعات پیش آئے، رپورٹ


ویب ڈیسک May 27, 2018
2017 میں بلوچستان اور سندھ میں جبری گمشدگی کے 2000 واقعات پیش آئے، رپورٹ: فوٹو: فائل

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے سالانہ جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2017 میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال مایوس کن رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سال 2017 کی جائزہ رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2017 میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال مایوس کن رہی، بلوچستان اور سندھ میں جبری گمشدگی کے 2000 واقعات پیش آئے، جبکہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

ایچ آر سی پی کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان میں 545 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، مختلف علاقوں سے 90 تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، جب کہ فرقہ واریت کے باعث 319 انسانی جانیں ضائع ہوئی، اس کے علاوہ بلوچستان میں خواتین کے خلاف جرائم کے 350 کیسز رجسٹر ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |