کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک اہلکار شہید

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔


ویب ڈیسک May 27, 2018
پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے،فوٹو:فائل

سرکی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

واقعہ شہر کے مصروف کاروباری علاقے سرکی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کیپری سینما کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں