انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرینگےاے پی ایم ایل

مشرف کو محفوظ راستے کیلیے رابطہ نہیں ہوا، لارجر بینچ نہ بنایا تو کارروائی کا بائیکاٹ کرینگے.

مشرف کو محفوظ راستے کیلیے رابطہ نہیں ہوا، لارجر بینچ نہ بنایا تو کارروائی کا بائیکاٹ کرینگے۔ فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری اور عدالتی ٹرائل کے دوران عام انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 170 اور صوبائی اسمبلیوں کی 450 نشستوں پر ہمارے امیدوار الیکشن لڑیں گے ۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد اور چاروں صوبائی صدور نے منگل کو پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے حوالے سے لارجر بینچ تشکیل نہ دیا گیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔




اجلاس میں مطالبہ کیا گیاکہ جن وکلاء نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا،ان کے خلاف مقدمے درج کئے جائیں۔ تھانہ سول لائن میں13 کارکنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ایک سوال پرامجدنے کہاکہ پرویزمشرف کو محفوظ راستہ دینے کیلئے کسی سطح پر رابطہ نہیں ہوا، وہ اپنا کیس عدالتوں میں لڑکربیگناہی ثابت کریں گے۔
Load Next Story