عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

اداکارہ عالیہ بھٹ کی پہلے بھی دو فلمیں 100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہیں

اداکارہ عالیہ بھٹ کی پہلے بھی دو فلمیں 100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ فلم ''راضی'' 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ کی 2018ء کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جاسوسی پر مبنی فلم 'راضی' نے ریلیز ہونے کے بعد 3 ہفتوں میں دھوم مچاتے ہوئے 100 کروڑ روپے سے زائد کمالیے ہیں جب کہ فلم 'راضی'' نے جہاں ایک طرف فلم ساز کے لیے خوب کمائی کی ہے وہی عالیہ بھٹ کو بھی بہترین اداکاری کی وجہ سےعروج پر پہنچا دیا ہے جب کہ فلم 11 مئی کو دنیا بھر میں ریلیزکی گئی جو 3 ہفتے گزرنے کے باوجود بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔




بالی ووڈ ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم 'راضی' ریلیز کے تیسرے ہفتے میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے مقبول ترین فلم بن گئی ہے جب کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ کی 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم '' ٹو اسٹیٹ' اور 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم 'بدھری ناتھ کی دلہنیا' بھی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو چکی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کی فلم 'راضی' پر پاکستان میں پابندی

واضح رہے کہ متنازع موضوع پر مبنی فلم ''راضی'' کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں 1971ء میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں ایک کشمیری لڑکی ایک آرمی آفیسر سے شادی کرکے پاکستان آتی ہے اور اسے پاکستان کے اہم معاملات کی جاسوسی اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Load Next Story