برطانیہ میں 20 ہزار بار آسمانی بجلی کا جلوہ 200 پروازوں میں تاخیر
بجلی کڑکنے کے یہ واقعات صرف ایک رات کے دوران پیش آئے جو اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے
برطانیہ بھر میں ایک رات کے دوران 20 ہزار سے زائد بار بجلی کڑکنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس کے باعث 200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور درجنوں منسوخ کردی گئیں۔
برطانوی ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ پوری رات ملک کے کئی علاقے گرج چمک اور بارش کا شکار رہے جس سے لندن سمیت کئی شہروں کی پروازیں منسوخ کردی گئیں، تاخیر کا شکار ہوئیں یا انہیں کسی اور جگہ اتارنا پڑا۔
لندن میں اسٹینڈ اسٹیٹ ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ایک مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا نظام بے اثر ہوا جس سے کئی طیاروں کو وقت پر ایندھن فراہم نہیں کیا جاسکا تاہم کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد یہ نظام بحال کردیا گیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق 31 پروازیں اور 18 لینڈنگ منسوخ کی گئی ہیں۔
اس دوران برطانیہ میں چھٹیاں ہیں اور اس ہفتے اسکولوں میں نصف ٹرم کی چھٹیاں بھی ہیں۔ آئرلینڈ کی ایک ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے صورتحال ان کے قابو سے باہر ہوچکی ہے۔ ایک اور فضائی کمپنی رین ایئر نے بعض مسافروں کو مکمل رقم واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رین ایئر نے اگلی پرواز میں ازخود منتقلی کی پیشکش بھی کی ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ صرف ایک رات میں پورے یورپ میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے 15 سے 20 ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہے۔