اقلیتی رکن بلدیو کمار نے حلف اٹھا لیا 32 گھنٹے ایم پی اے رہیں گے
ارکان اسمبلی نے بلدیوکمار کو مبارکباد دی جبکہ انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط بھی کیے۔
اقلیتی رکن بلدیوکمار نے طویل ترین انتظار کے بعد گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
بلدیو کمار نے موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے سے صرف32 گھنٹے 30 منٹ پہلے حلف اٹھایا تاہم اب ان کا نام سابق ارکان کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ بلدیو کمار پی ٹی آئی کے اقلیتی ممبر اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کے کیس میں گرفتار تھے، عدالت نے کچھ روز قبل انہیں بری کردیا تھا۔ بریت سے قبل بھی کئی مرتبہ وہ ایوان میں حلف لینے کیلیے آئے تاہم ارکان نے احتجاج کرکے ان کا حلف ناکام بنایا تھا۔