اقلیتی رکن بلدیو کمار نے حلف اٹھا لیا 32 گھنٹے ایم پی اے رہیں گے

ارکان اسمبلی نے بلدیوکمار کو مبارکباد دی جبکہ انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط بھی کیے۔


Numainda Express May 28, 2018
ارکان اسمبلی نے بلدیوکمار کو مبارکباد دی جبکہ انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط بھی کیے۔ فوٹو: فائل

اقلیتی رکن بلدیوکمار نے طویل ترین انتظار کے بعد گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔

بلدیو کمار نے موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے سے صرف32 گھنٹے 30 منٹ پہلے حلف اٹھایا تاہم اب ان کا نام سابق ارکان کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ بلدیو کمار پی ٹی آئی کے اقلیتی ممبر اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کے کیس میں گرفتار تھے، عدالت نے کچھ روز قبل انہیں بری کردیا تھا۔ بریت سے قبل بھی کئی مرتبہ وہ ایوان میں حلف لینے کیلیے آئے تاہم ارکان نے احتجاج کرکے ان کا حلف ناکام بنایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں