چنئی سپر کنگز تیسری بار آئی پی ایل چیمپئن بن گیا

فائنل میں سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹ سے مات، شین واٹس کی ناقابل شکست سنچری

فائنل میں سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹ سے مات، شین واٹس کی ناقابل شکست سنچری۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسرا ٹائٹل جیت لیا۔

آی پی ایل فائنل میں سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹ سے زیر کیا، 179 رنز ہدف کے تعاقب میں فاف ڈوپلیسی صرف 10 رنز بناکر سندیپ شرما کی گیند واپس ان کو تھما بیٹھے مگر اگلی وکٹ کیلیے سن رائزرز حیدرآباد کو 14 ویں اوور تک کا انتظار کرنا پڑا، جب سریش رائنا 32 رنز بناکر بریتھ ویٹ کی گیند گوسوامی کے ہاتھوں کیچ ہوئے مگر مجموعہ تب تک 133 تک پہنچ چکا تھا۔


اوپنر شین واٹسن پوری طرح فارم میں تھے، جنھوں نے 57 بالز پر ناقابل شکست 117 رنز بناکر ٹیم کو 18.3 اوورز میں ہی فتح دلادی، ان کی اننگز 8 چھکوں اور 11 چوکوں سے مزین رہی۔ اس سے پہلے سن رائزرز کی ٹیم 6 وکٹ پر 178 رنز بناپائی، کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے، یوسف پٹھان 45 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، شیکھر دھون 26 رنز تک محدود رہے۔

یاد رہے کہ فکسنگ اسکینڈل میں دو برس کی پابندی کے بعد رواں سیزن میں چنئی سپر کنگز کی ایونٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ فائنل سے قبل بالی ووڈ اسٹائل میں شاندار اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

 
Load Next Story