نوجوان کرکٹرز نے سابق پلیئرز کے دل بھی جیت لیے

لارڈز کی فتح میں ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا، کلین سوئپ کرنا چاہیے، جاوید میانداد


Sports Reporter May 28, 2018
ناتجربے کار ٹیم نے حیران کن کارکردگی پیش کی( وسیم ) انگلش ٹیم اوسط رہی ، شعیب اختر- فوٹو: فائل

لارڈز ٹیسٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے سابق کرکٹرز کے دل بھی جیت لیے۔

پاکستان کی لارڈز میں فتح پر خوشی سے نہال سابق کرکٹرز کو نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی نے متاثر کیا ہے۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم خاصی کمزور نظر آئی، پاکستان کے ہر پلیئر نے اپنا کردار ادا کیا،میزبان خاصے بیک فٹ پر چلے گئے ہیں، پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں فتح کیساتھ کلین سوئپ مکمل کرنا چاہیے، پاکستانی کرکٹرز کو مزید گروم کرنے کے مواقع میں تو کارکردگی مزید بہتر ہوگی،بیٹنگ میں ابھی مسائل ہیں،ان کا حل تلاش کرنے کیلیے کام کرتے رہنا ہوگا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ناتجربہ کار ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کوئی نئے ٹیلنٹ سے ایسی شاندار فتح کی کوئی توقع نہیں کررہا تھا لیکن سرفراز الیون نے یہ کردکھایا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ تجربہ کم ہونے کے باوجود تحمل، نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، فیلڈنگ بہت شاندار رہی، محمد عباس انگلش کنڈیشنز کیلیے بہترین بولر ہیں، بیٹسمین بڑے پلیٹ فارم پر نام بنانے کیلیے ذمہ داری اٹھارہے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ انگلش ٹیم اوسط درجہ کی ثابت ہوئی،کسی بھی قسم کی منفی سوچ اور خوف سوار کیے بغیر پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں فتح اور کلین سوئپ کا عزم لیے میدان میں اترنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ اظہر علی اور اسد شفیق کیساتھ حارث سہیل کی صلاحیتوں پر بھی اعتماد کیا گیا ہے تو اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں