خیبرپختونخوا حکومت کی آئینی مدت ختم

نگران وزیراعلی کی نامزدگی کا اعلان آج متوقع ہے۔

وزیراعلی پرویزخٹک اوروزراء سرکاری رہائش گاہوں سے اپنے سامان منتقل کرچکے ہیں: فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی آئینی مدت ختم ہوگئی جب کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کا اعلان آج متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی آئینی مدت ختم ہوگئی تاہم حکومت کے آخری روز اسمبلی کا الوداعی اجلاس کورم کی نظر ہوگیا۔ نگران وزیراعلی کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوا ہے تاہم اسمبلی اجلاس میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعتراضات پر وزیراعلی نے نگران وزیراعلی کے معاملے پرمشاورت کی دعوت دی ہے جس کے بعد نگران وزیراعلی کی تقرری کا اعلان آج متوقع ہے۔


اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے مطابق وزیراعلی کے ہمراہ آج پریس کانفرنس کی جاسکتی ہے جس میں نگران وزیراعلی کا اعلان کریں گے اوراس میں واضع ہوجائے گا کہ کیسے نگران وزیراعلی کے نام پراتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پرویزخٹک اوروزراء سرکاری رہائش گاہوں سے اپنے سامان منتقل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت دوسری حکومت ہے جو اپنی آئینی مدت پوری کررہی ہے اس سے قبل اے این پی اورپیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی تھی۔
Load Next Story