دنیا بھر میں قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کرلیا گیا

پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر2 بج کر18 منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا


ویب ڈیسک May 28, 2018
2 بج کر18 منٹ پرخانہ کعبہ کا سایہ نہیں ہوگا: فوٹو: فائل

دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کرلیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کی بالکل سیدھ میں آ گیا، جس کی مدد سے دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا۔

واضح رہے کہ سال میں 2 مرتبہ سورج کعبۃ اللہ کے عین اوپر سے گزرتا ہے۔ آج 28 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے عین اوپرسے گزرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں