لاہور میں احاطہ عدالت میں فائرنگ سے قتل کا ملزم ہلاک

اسلم عرف اچھو کو پیشی پر عدالت لایا گیا تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی


محمد ہارون May 28, 2018
اسلم عرف اچھو کو پیشی پر عدالت لایا گیا تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی فوٹو:فائل

احاطہ عدالت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ملزم کو ہلاک کردیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور کی ضلع کچہری میں مسلح افراد نے پیشی پر آئے ملزم کو احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اسلم عرف اچھو پر پنجاب اسمبلی کے رکن سیف الملوک کھوکھر کے بھانجے کے قتل کا مقدمہ چل رہا تھا۔

سی آئی اے پولیس آج ملزم کو پیشی پر عدالت لائی تھی کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے کچہری میں بھگڈر مچ گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے حملہ آور کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

حملہ آور سخت چیکنگ کے باوجود احاطہ عدالت میں اسلحے سمیت داخل ہونے میں کیسے کامیاب ہوگئے اس حوالے سے سیکڑوں سوالوں نے جنم لیا ہے اور پولیس کے ملوث ہونے کا شبہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 2011 سے اب تک درجن بھر افراد احاطہ عدالت میں قتل ہوچکے ہیں۔ رواں سال 31 جنوری کو بھی سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل آصف شہید اور زیر حراست ملزم ملک امجد ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کے بعد 20 فروری کو دو وکلاء کو کمرہ عدالت کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |