پنجاب پولیس کو آزمائشی بنیادوں پر مسلح ڈرون فراہم کردیئے گئے

جدید ڈرون سے آنسو گیس کے شیل اور دستی بم بھی پھینکے جاسکتے ہیں


نعمان شیخ May 28, 2018
جدید ڈرون سے آنسو گیس کے شیل اور دستی بم بھی پھینکے جاسکتے ہیں فوٹو:فائل

JOHANNESBURG: جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کو مسلح ڈرون سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کو دو ڈرون فراہم کردیئے گئے۔

جدید ڈرون کے ذریعے آنسو گیس شیل بھی پھینکے جا سکیں گے اور خطرناک مجرموں پر دستی بم سے حملے بھی کیے جا سکیں گے۔ ان ڈرون سے خطرناک ڈاکوؤں کے تعاقب میں بھی مدد ملے گی اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ ڈرون سے ایک وقت میں 8 کلو بارودی مواد اور آنسوگیس شیل پھینکے جاسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں ڈرون سے کارروائی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |