کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا 13 افراد زخمی

دھماکے کی جگہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک اور دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔


ویب ڈیسک April 24, 2013
دھماکے کی جگہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک اور دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں نجی اسپتال کے قریب نامعلوم نے ایک سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کررکھا تھا جس کے پھٹنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک اور دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا، واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لر کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں 13 گھنٹوں کے دوران گوالمنڈی چوک ، گوردت سنگھ روڈ ، جناح ٹاؤن، نیچاری روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں 5 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق اور 60 کے قریب لوگ زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |