لاڑکانہ گیس کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ کئی علاقوں کو فراہمی معطل

پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو 12 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔


ویب ڈیسک April 24, 2013
پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو 12 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: لاڑکانہ کے قریب سوئی گیس کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی گئی جس کی وجہ سے لاڑکانہ، قمبر ،شہدادکوٹ سمیت کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

لاڑکانہ کے علاقےبروہی گاؤں ميں 24 انچ قطر گیس کی مرکزی پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کردیا گیا ، دھماکے کے بعد آگ لگنے سے پائپ لائن کے 15 فٹ کے حصے کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ کے سیکڑوں گاؤں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی، پولیس اور سوئی گیس کے عملے نے متاثرہ جگہ پر پہنچ کر پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا جو 12 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں