لاہور خسرہ سے متاثرہ 3 بچے جاں بحق صوبے بھر میں تعداد 60 ہوگئی

لاہور کے مختلف اسپتالوں میں 4 سالہ علی، 5 سالہ حسنین اور ایک سالہ فیضان جاں بحق ہوگئے۔


ویب ڈیسک April 24, 2013
لاہور کے مختلف اسپتالوں میں 4 سالہ علی، 5 سالہ حسنین اور ایک سالہ فیضان جاں بحق ہوگئے ، فوٹو: فائل

مختلف اسپتالوں آج بھی خسرہ سے3 بچے جاں بحق ہو گئے، صوبے بھر میں تعداد60 ہوگئی۔

محکمہ صحت اور تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود پنجاب میں خسرے کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا، آج لاہور کے مختلف اسپتالوں میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے ، جن میں 4 سالہ علی، 5 سالہ حسنین اور ایک سالہ فیضان شامل ہیں، پنجاب بھر میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 60 سےبڑھ گئی ہے جبکہ اسپتالوں میں بچوں کو خسرے کی ویکسین بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، والدین کو بھی اس سے بچاؤ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |