سوات کھلونا بم پھٹنے سے 3 خواتین اور بچے سمیت 6 افراد زخمی

زخمیوں کو مدین اسپتال منتقل کر دیا گیا، مدین پولیس اسٹیشن نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی۔


ویب ڈیسک April 24, 2013
زخمیوں کو مدین اسپتال منتقل کر دیا گیا، مدین پولیس اسٹیشن نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی۔ فوٹو فائل

کھلونا بم پھٹنے سے 3 خواتین اور بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

مدین میں مقامی رہائشی عزیز اللہ کے مطابق اسے گھر کے قریب ایک زنگ آلود کھلونا ملا جسے وہ گھر لے گیا، وہ کھلونے کو صاف کر رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا، دھماکے سے 3 خواتین اور سات ماہ کے بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو مدین اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، مدین پولیس اسٹیشن نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں