مشرف فرار کیس سپریم کورٹ نے آئی جی کی گرفتاری سے متعلق حکم نامے کی کاپی طلب کرلی

مشرف کے ہمراہ 200 رینجرزاہلکاراور کمانڈوز تعینات تھے، ان ہی لوگوں نے مشرف کو فرار کرایا، آئی جی اسلام آباد

مشرف کے ہمراہ 200 رینجرزاہلکاراور کمانڈوز تعینات تھے، ان ہی لوگوں نے مشرف کو فرار کرایا، آئی جی اسلام آباد۔ فوٹو فائل

پرویزمشرف کے عدالت سے فرارکیس میں سپریم کورٹ نے رینجرز کی تعیناتی اور آئی جی کی گرفتاری سے متعلق حکم نامے کی کاپی طلب کرلی ہے۔


جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد بن یامین کی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کے ہمراہ 200 رینجرزاہلکاراور کالے کوٹ والے کمانڈوز تعینات تھے، ان ہی لوگوں نے مشرف کو فرار کرایا، آئی جی کی جانب سے اس دن کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کی گئیں، اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہم اس دن کی ویڈیو منگوالیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story