الیکشن آفس کے قریب دھماکا کرنے والوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے الطاف حسین

کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز ا دی جائے، الطاف حسین


ویب ڈیسک April 24, 2013
کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز ا دی جائے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب بم دھماکا کرنے والوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے ۔

لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز میں ایم کیوایم کے ایک حق پرست امیدوار سمیت درجنوں کارکنان کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن ان واقعات میں ملوث دہشت عناصر کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا، انہوں نے نگراں وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز ا دی جائے اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں