كینیڈا میں ٹرین پر حملے كی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ملزمان کا اقبال جرم سے انكار

ان کےمؤکل پر بہت گھناؤنے الزامات لگائے گئے ہیں اوران الزامات کے خلاف ہرعدالت میں جائیں گے, وکیل گرفتارملزمان


ویب ڈیسک April 24, 2013
ان کےمؤکل پر بہت گھناؤنے الزامات لگائے گئے ہیں اوران الزامات کے خلاف ہرعدالت میں جائیں گے, وکیل گرفتارملزمان . فوٹو: رائٹرز

کینیڈا میں مبینہ طور پر دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دونوں ملزمان کو ٹورنٹو کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں انہوں نے اقبال جرم کرنے سے انکار کر دیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق مبینہ ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترکرتے ہوئے اقبال جرم سے انکار کردیا، ملزمان کے وکیل ''نوریس'' نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کےمؤکل پر بہت گھناؤنے الزامات لگائے گئے ہیں اوران الزامات کے خلاف ہرعدالت میں جائیں گے، اس سے قبل ایرانی حکومت بھی ان افراد کو تربیت دینے کے الزام کو یکسر مسترد کرچکی ہے۔


واضح رہے کہ کینیڈین حکام نے دونوں افراد کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا گرفتار ملزمان کینیڈا میں ٹرین سسٹم تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے جب کہ ان کے القاعدہ کے ساتھ تعلقات ہیں اور انہوں نے ایران میں تخریب کاری کی تربیت حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں