یہ معمولی اشیا نہیں…

غیر اہم سمجھی جانے والی چار چیزوں کی اہمیت جانیے


عائشہ خان May 29, 2018
غیر اہم سمجھی جانے والی چار چیزوں کی اہمیت جانیے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ہمیں اپنے آس پاس ہی ایسی متعدد چیزیں نظر آتی ہیں جنھیں ہم کئی بار دیکھ کر بھی یہ نہیں جان پاتے کہ دراصل انھیں کیوں بنایا گیا ہے۔اور نہ ہی ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آخر وہ کس لیے ہیں۔ہوسکتا ہے آپ اس بات سے اتفاق نہ کریں مگر نیچے دی گئی چیزوں کے بارے میں پڑھ کر اپنے دل میں ضرور سوچیے گا کہ آپ کو ان کی موجودگی کی وجہ معلوم تھی یا نہیں؟

لیپ ٹاپ کے پاور کیبل پر موجود سلینڈر

آپ اگر لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے اس کی تار میں لگے سلینڈر نما آلے کو ضرور دیکھا ہوگا۔ مگر یقیناً کبھی غور نہیں کیا ہوگا کہ اس کی موجودگی کی وجہ کیا ہے۔ یہ چھوٹا سا مگر انتہائی اہم آلہ ہے جسے ''بیڈ فیریٹی''( ferrite bead ) کہا جاتا ہے۔ یہ برقی سرکٹس میں ہائی فریکوئنسی آوازوں کو دباتی ہے۔یہ آوازیں اگر دبائی نہ جائیں تو وہ لیپ ٹاپ اور اس جیسے آلات کو خراب کر دیں گی۔ اس کا ڈیزائن حیران کن حد تک سادہ ہے جسے فیرائیٹ سے بنایا گیا ہے اور جس کے گرد تار کو لپیٹ دیا گیا ہے

طیارے کی کھڑکیوں میں ننھا سوراخ

عام طور پر پلاسٹک گلاس کے دو ٹکڑوں کو طیاروں کی کھڑکیوں کے شیشے کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا اندرونی شیشہ ممکنہ طور پر طیارے کے کیبن اور باہر کے دباؤ کے باعث ٹوٹ سکتا ہے۔لیکن اس میں موجود چھوٹا سا سوراخ ہوا کو دونوں شیشوں اور کیبن کے درمیان ہوا کو گزرنے دیتا ہے۔ اس سے دباؤ متوازن ہوجاتا ہے اور شیشہ نہیں ٹوٹتا۔

قمیص کا بالائی کاج

کسی بھی قسم کی مردانہ قمیص ہو، اس کے گریبان میں بھی ایک کاج ہوتا ہے جو سیدھا ہونے کی بجائے عمودی ہوتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے کہ باقی سب کاج تو سیدھے ہوتے ہیں مگر وہ عمودی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اوپری کاج اور بٹن درحقیقت شرٹ کو پتلون سے باہر نکلنے سے روکتے ہیں۔اگر آپ نے یہ بٹن لگا رکھا ہو تو دن بھر میں قمیص باہر نکلنے کا امکان نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بٹن کے لگانے سے قمیص کے اطراف میں دباؤ پڑتا ہے جو اسے باہر نکلنے سے روکتا ہے۔

جوگرز میں اضافی سوراخ

بہت کم لوگ ہی جوگرز میں موجود اضافی سوراخ پر توجہ دیتے ہیں، مگر یہ بہت کارآمد مقصد ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ان کا مقصد جوتوں کو پیر میں فکس رکھنا ہے اور کھیلنے کے دوران ٹخنوں سے رگڑنے سے بچانا ہے۔اگر یہ سوراخ نہ ہوں تو کھیلتے اور بھاگتے دوڑتے جوگر انسان کو تنگ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں