بیریاں اور انگور پھیپھڑوں کےلیے نہایت مفید قرار

ایک تحقیق کے مطابق غذا مین ان پھلوں کا استعمال سانس لینے کے عمل آسان بناتا ہے


ویب ڈیسک May 29, 2018
انگور اور بیریاں نظامِ تنفس کی دوست ہیں۔ فوٹو: فائل

اپنے روزمرہ معمولات میں طرح طرح کی بیریاں اور انگور کھانے سے پھیپھڑے تندرست رہتے ہیں اور نظامِ تنفس کو قوت ملتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اینتھوسائنِنس نامی ایک فلیوینوئیڈ عمررسیدگی کے باوجود پھیپھڑوں کو بہترین حالت میں رکھتا ہے۔ یہ مرکب گہری رنگت کے پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے جن میں سرخ انگور،جامنی آلو، بلیو بیریز اور دیگر بیریاں شامل ہیں۔

یہ تحقیق جان ہاپکنز یونیورسٹی کی وینیسا گارشیا لارسن نے کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ سبزیوں اور پھلوں سے بھرپور غذا پھیپھڑوں کو تندرست رکھتی ہے اور زندگی میں آگے چل کر ان سے وابستہ امراض سے بھی بچاتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ 30 سال کے بعد پھیپھڑوں کی کارکردگی میں کمی ہونے لگتی ہے اور طرح طرح کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں پہلے سے غذائی تدابیر پھیھپڑوں کو توانا اور تندرست رکھتی ہیں۔

اسی بنا پر ماہرین نے شوخ اور گہرے رنگوں والی سبزیاں اور پھل کھانے پر زور دیا ہے جن میں سرخ انگور اور بلیو بیری سرِفہرست ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں