میرا کا عتیق سے نکاح عدالتی فیصلہ آتے ہی تمام خاندان والوں کے فون بند

سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ خبریں پھیلانے والی اداکارہ میرا کی فیملی کو عدالتی فیصلے نے خاصا پریشان کرکے رکھ دیا


Qaiser Iftikhar May 29, 2018
کیپٹن نوید کو بھی بیوی کے پہلے نکاح کی وجہ سے مسائل کا سامنا،میں حق پر تھا:عتیق کی ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: اسکینڈل کوئین میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح کا عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی میرا کی والدہ، والد، بہن بھائی، امریکا میں مقیم سسر اور کیپٹن نوید نے اپنے فون بند کر دیے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ خبریں پھیلانے والی اداکارہ میرا کی فیملی کو عدالتی فیصلے نے خاصا پریشان کردیا ہے۔ دوسری جانب کیپٹن نوید کو بھی بیوی کے پہلے نکاح کی وجہ سے مسائل کا سامنا شروع ہوچکا ہے۔ یہی نہیں فیملی اور قریبی حلقوں کی تنقید کے باوجود میرا نے مزید قانونی جنگ لڑنے کیلیے ماہر قانون سے مشاورت بھی کی ہے۔

اداکارہ میرا کے " پہلے" شوہر عتیق الرحمان نے " ایکسپریس " سے گفتگو ہوئے کہا کہ میں حق پر تھا اور عدالت کا فیصلہ اس کا بہت بڑا ثبوت ہے جہاں تک میرا کے ساتھ آئندہ زندگی بسر کرنے کی بات تو اب یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ کیپٹن نوید سے بھی نکاح کرچکی یے اور ان کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ میں اس حوالے سے کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی شادی کا فیصلہ سامنے آنے سے ان کی امریکی شہریت کا کیس بھی متاثر ہونے کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔ دوسری جانب ڈیفنس میں واقع گھر بھی ان سے واپس لیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں