پشاور اور زیارت میں بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا زور توڑ دیا

خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے


ویب ڈیسک April 24, 2013
خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

لاہور: پشاور اور زیارت میں بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا زور توڑ دیا، کوئٹہ میں بھی کچھ مقامات پر بارش ہوئی ہے جبکہ کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنا دیا جبکہ بلوچستان کے علاقے زیارت میں بھی ژالہ باری ہوئی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق خیبر پختونخوا، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، وسطی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غیر یقینی موسم کی یہ لہر پورے ہفتے چلتی رہے گی، کپاس اور گندم کی کاشت کے علاقوں میں جھکڑ اور آندھیاں چلنے کا بھی امکان ہے،وسطی پنجاب میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ گرمی بڑھنے کی صورت میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں