کپتان مصباح الحق ہمیسٹرنگ انجری میں مبتلا رہنے کے بعد مکمل فٹ ہوگئے

کپتان مصباح الحق جمعرات سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔


ویب ڈیسک April 24, 2013
کپتان مصباح الحق جمعرات سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ALLAHABAD:

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہمیسٹرنگ انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پریذیڈنٹ کپ کے فائنل میں مصباح الحق کے پٹھوں میں معمولی کھچاؤ پیدا ہوا تھا جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 4 دن آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مصباح الحق کے مطابق ہلکی سی ہمیسٹرنگ ضرور ہوئی تھی لیکن اتنی پریشانی والی بات نہیں۔ اب وہ پوری طرح فٹ ہیں جب کہ جمعرات سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔


واضح رہے کہ سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹرائلز لینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مصباح الحق بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں