کپتان مصباح الحق ہمیسٹرنگ انجری میں مبتلا رہنے کے بعد مکمل فٹ ہوگئے
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہمیسٹرنگ انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پریذیڈنٹ کپ کے فائنل میں مصباح الحق کے پٹھوں میں معمولی کھچاؤ پیدا ہوا تھا جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 4 دن آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مصباح الحق کے مطابق ہلکی سی ہمیسٹرنگ ضرور ہوئی تھی لیکن اتنی پریشانی والی بات نہیں۔ اب وہ پوری طرح فٹ ہیں جب کہ جمعرات سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹرائلز لینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مصباح الحق بھی شرکت کریں گے۔