پنجاب خیبر پختونخوا اورآزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں 70 کلو میٹر زیر زمین تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔


ویب ڈیسک April 24, 2013
۔زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے عمارتیں لرز گئیں ، لوگ اپنے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دوپہر 2بج کر 25 منٹ پر دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاوہ، چارسدہ، چترال، سوات شانگلہ، مہمندایجنسی، شبقدر، پاراچنار،درگئی، کوہاٹ اور درہ آدم خیل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے پنجاب میں راولپنڈی، مری، لاہور، چنیوٹ، کامونکی، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، ایمن آباد، نارووال اورآزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد، بھمبھر، وادی نیلم اور ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے عمارتیں لرز اٹھیں، لوگ اپنے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں کوہ ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں 70 کلو میٹر زیر زمین تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر اس سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ افغانستان اور بھارت میں بھی محسوس کئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کئے گئے جس کی وجہ سے پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں