کراچی میں شدید گرمی کی ایک اورلہر پارہ 42 ڈگری سے تجاوز کرگیا

شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات تک جاری رہے گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 29, 2018
اس وقت شہر میں ہوا بند جبکہ نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: سید آصف علی

شہر میں شدید گرمی نے ایک مرتبہ پھر اپنا زور دکھانا شروع کردیا ہے اور دن ایک بجے درجہ حرارت 42 ڈگری جب کہ گرمی کی تپش 46 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی والوں کو گزشتہ چند روز کے دوران دوسری ہیٹ ویو کا سامنا ہے اوردن 2 بجے درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا پہنچا ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اورہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی تپش 46 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات تک جاری رہے گی جس کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی۔

معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔

دوسری جانب ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہن جودڑو میں 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ نوابشاہ میں 48 ڈگری، سکھر میں 47، خان پور میں 45 اور لاہور میں درجہ حرارت 44 سیٹی گریڈ تک رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |