قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے 16ہزار 692 امیدوار انتخابی میدان میں ہیںالیکشن کمیشن
قومی اسمبلی کیلئے 2349 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے جس کے بعد امیدواروں کی تعداد4671رہ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھرسےانتخابی امیدواروں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں جس کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے 16ہزار 692 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اپیلوں کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے لئے 2 ہزار 349 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے جس کے بعد قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والوں امیدواروں کی تعداد 4ہزار671 رہ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے دوران 10ہزار 958 امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا جبکہ حتمی امیدوراوں کی فہرست جاری ہونے سے قبل 5 ہزار 539 امیدوارں نےاپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر258 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 559 امیدوار ہیں، اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 71 اور صوبائی اسمبلیوں میں 175 امیدوار میدان میں ہیں۔