پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے جان کیری

دونوں ممالک کے درمیان افغانستان ، خطے میں سیکیورٹی کے اموراور 2014 میں نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق بات چیت کی جائے گی


AFP April 24, 2013
دونوں ممالک کے درمیان افغانستان ،خطے میں سیکیورٹی کے امور اور2014 میں نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق بات چیت کی جائے گی، جان کیری فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکام اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

جان کیری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان افغانستان اور خطے میں سیکیورٹی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور 2014 میں نیٹو افواج کے انخلا کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، برسلز میں افغان صدر حامد کرزئی، آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ افغانستان اور خطے کے لئے مذاکرات کا یہ دور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکا افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے، دوسری جانب افغانستان اور پاکستان کے تعلقات گزشتہ کچھ دنوں سے تنازعات کا شکار ہیں اور افغان صدر نے پاکستان پر طالبان جنگجوں کو مدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان انہی شکوک و شبہات کی فضا کو دور کرنے کے لئے امریکا نے آج اس ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ ملاقات کے حوالے سے افغان صدر حامد کرزئی نے جان کیری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آگے بہتری کی امید کرتے ہیں، سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نےبھی کہا ہے کہ پاکستان بھی نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں