ارجن رام پال کی 20 سالہ شادی کا خاتمہ

دونوں کی 2 بیٹیاں 16 سالہ ماہیکہ اور13 سالہ مائرہ ہیں


ویب ڈیسک May 29, 2018
20 سال ساتھ رہنے والا وقت بہت خوبصورت تھا جس میں بہت سی یادیں بسی ہیں، اداکار: فوٹو: فائل

SUKKUR: بالی ووڈ اداکارارجن رام پال اورمہرنے اپنی 20 سالہ شادی کا خاتمہ کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارارجن رامپال اوراہلیہ مہر باہمی رضامندی سے اپنی 20 سالہ شادی ختم کرکے علیحدہ ہوگئے۔ علیحدگی کے بعد دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 سال ساتھ رہنے والا وقت بہت خوبصورت تھا جس میں بہت سی یادیں بسی ہیں پراب وقت آگیا تھا کہ ہم دونوں الگ ہوجائیں تاہم علیحدگی کے بعد بھی ہم ایک دوسرے اچھے دوست مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

دونوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں یہ بیان جاری کرنے میں بہت عجیب محسوس ہورہا ہے کیونکہ ہم دونوں ہی اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے سامنے ہمیشہ ہی کم گورہے ہیں۔

ان کی جانب سے کہا گیا کہ ہم ایک فیملی ہیں، جوایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اوربالخصوص اپنے بچون کے لیے ایک دوسرے کے قریب بھی رہیں گے۔

واضح رہے کہ ارجن رام پال اورمہر 1998 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جن کی 2 بیٹیاں 16 سالہ ماہیکہ اور13 سالہ مائرہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں