ابھیشیک کو ایشوریا رائے کے ہاتھ کا کھانا پسند نہیں آیا

ایشوریا رائے کے گوبھی کی بھجیا بنانے پر ابھیشیک نے ناگواری کا اظہار کیا


ویب ڈیسک May 29, 2018
ایشوریا رائے کے گوبھی کی بھجیا بنانے پر ابھیشیک نے ناگواری کا اظہار کیا۔ فوٹو : فائل

سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کا خوبصورتی میں تو کوئی ثانی نہیں لیکن باورچی خانے میں وہ بری طرح ناکام ثابت ہوئیں اور شوہر ابھیشیک بچن کو ہی بیگم کے ہاتھ کا بنا کھانا پسند نہیں آیا۔

سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے نے جہاں مقابلہ حسن میں بڑے بڑوں کو مات دی وہیں بالی وڈ کو بے شمار سپرہٹ فلمیں بھی دی ہیں لیکن ایشوریا باورچی خانے میں بالکل ناکام ثابت ہوئی ہیں اور خود ان کے شوہر ابھیشیک نے انہیں کھانا بنانے میں صفر قرار دیا ہیں۔



ابھیشیک بچن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ گوبھی کی سبزی کو خود انسان نے بنایا ہے، اس کے بعد ابھیشیک نے ایک بار پھر ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آخر کوئی ایسا کیوں کریگا اور کیا کوئی گوبھی کو پسند کرتا ہے؟



ابھیشیک بچن نے کچھ ہی دیر بعد ٹوئٹر پر گوبھی کی بھجیا کی تصویر شئیر کی اور ناصرف ناگواری کا اظہار کیا بلکہ طنز بھرے انداز میں کہا کہ یہ ڈش میری بیگم صاحبہ نے بنائی ہے، ابھیشیک کی پوسٹ نے واضح کردیا کہ انہیں ایشوریا رائے کا بنایا ہوا کھانا بالکل بھی پسند نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں