فلم ’’ویلکم‘‘ کے دوسرے پارٹ میں جان ابراہم اکشے کمار کی جگہ کاسٹ

اکشے کمار میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں اور میں کچھ بھی کروں اس کے بارے میں ان سے ضرور بات کرتا ہوں، جان ابراہم

فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے اورمجھے امید ہے کہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی اس کو ضرور پسند کریں گے، جان ابراہم فوٹو:فائل

جان ابراہم کو ''ویلکم'' فلم کے دوسرے پارٹ میں اکشے کمار کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ جان نے اس فلم کا معاوضہ 15 کروڑ روپے طلب کیا ہے۔


سال 2007 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ''ویلکم'' میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن فلم کے دوسرے حصے میں اب جان ابراہم جلوہ گر ہوں گے، ایک ٹی وی شو میں جان ابراہم کا کہنا تھا کہ اکشے میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں اور میں کچھ بھی کروں اس کے بارے میں ان سے ضرور بات کرتا ہوں، فلم''ویلکم'' کے دوسرے حصے میں کام کرنے کے بارے میں جب میں نے ان کو بتایا تو وہ بہت خوش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ تمہیں اس میں ضرورکام کرنا چاہئے۔ جان نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے اورمجھے امید ہے کہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی اس فلم کو ضرور پسند کریں گے۔

جان کی آئندہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم ''شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا'' کے ان دنوں بالی ووڈ میں کافی چرچے ہیں، فلم میں وہ ایک گینگسٹر کا کرداد نبھا رہے ہیں اور ان کے ساتھ انیل کپور، تشار کپور، کنگنا رناوت، منوج باجپائی اور مہیش منجریکر شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story