تحریک انصاف اورپیپلزپارٹین لیگ کے خلاف یک زبان ہوگئے ہیں شہباز شریف

11 مئی کو تیر اور بلے دونوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہوگا، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 24, 2013
یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں 50 ارب روپے کے ترقیاتی کام کرائے لیکن وہ 50 ارب روپے کہیں نظر نہیں آتے، شہباز شریف۔ فوٹو: ایکسپریس

GILGIT: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 11 مئی کو تیر اور بلے دونوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہوگا۔تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے خلاف یک زبان ہوکر بات کررہے ہیں۔

خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کرپشن اور لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ کسانوں کی بجلی بند کی اور کھاد کی خرید و فروخت میں اربوں روپے اپنی جیبوں میں ڈالے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں 50 ارب روپے کے ترقیاتی کام کرائے لیکن وہ 50 ارب روپے کہیں نظر نہیں آتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، میٹرو بس منصوبہ صرف 10 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا ، اگر میٹرو بس منصوبہ 10 ماہ میں مکمل ہوسکتا ہے تو بجلی کا بحران دو سال میں ختم کیوں نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو عوام نے نواز شریف کو اکثریت دلائی تو ملک دوبارہ خوشحالی کی راہ پر چل پڑے گا ، دنیا میں سبز ہلالی پرچم کی عزت میں اضافہ ہوگا اور اگر نواز شریف کامیاب نہ ہوئے تو ملک آگے کے بجائے پیچھے کی جانب چلا جائے گا کیونکہ تیر اور بلا آپس میں مل چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی تقریریں لکھنے والا ایک ہی شخص ہے۔ بلے کو ملنے والا ووٹ بھی اصل میں تیر ہی کا ہوگا، اس لئے ضروری ہے کہ 11 مئی کو تیر اور بلے دونوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں