زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 3 سال قید

عدالت نے بچی سے زیادتی کے مجرم کو 20 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنادی


ویب ڈیسک May 29, 2018
عدالت نے بچی سے زیادتی کے مجرم کو 20 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنادی فوٹو:فائل

عدالت نے زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔

ٹیکسلا میں ایڈیشنل سیشن جج ملک احمد ارشد نے 13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مرکزی ملزم محمد اشفاق کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: اسقاط حمل کی وجہ سے 5 سال میں 22 لاکھ بچے ضائع

ایڈیشنل سیشن جج نے زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو بھی 3 سال قید کی سزا سنادی۔ لیڈی ڈاکٹر طلعت نے مجرم محمد اشفاق سے 80 ہزار روپے رشوت لے کر بچی کا اسقاط حمل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں