افغانستان میں زلزلے سے7 افراد ہلاک 75 سے زائد زخمی

صوبہ ننگر ہار میں زلزلے سے 6افراد ہلاک اور75زخمی ہوئے جب کہ صوبہ کنڑ میں ایک شخص ہلاک ہوا

ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی.امریکی جیولوجیکل سروے فوٹو رائٹرز

مشرقی افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 7افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر جلال آباد کے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں پاکستانی سرحد کے قریب تھا جس کی گہرائی 62 کلومیٹر تھی۔

صوبہ ننگرہارکےترجمان کے مطابق صوبے میں زلزلے سے 6افراد ہلاک جب کہ 75زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے نقصانات کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، دوسری جانب صوبہ کنڑ کے حکام نے بھی زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
Load Next Story