مسلم لیگ ن کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی پر نااہل قرار دیا


ویب ڈیسک May 29, 2018
الیکشن کمیشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی پر نااہل قرار دیا فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر نااہل قرار دے دیا۔ مرزا محمد آفریدی نے سترہ لاکھ روپے سوشل سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کو جمع کرانا تھے لیکن جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مرزا محمد آفریدی کو سینیٹ رکنیت سے نااہل قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرزا محمد آفریدی کی (ن) لیگ میں شمولیت

مرزامحمد آفریدی فاٹا سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ سینیٹر بننے کے بعد انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ مرزا آفریدی خیبرپختون خوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے مجوزہ امیدوار منظور آفریدی کے بھائی بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔