ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

الیکشن کمیشن کو ازسر نو قواعد کے مطابق اضلاع میں حلقہ بندیاں کرنے کا حکم


ویب ڈیسک May 29, 2018
ہائیکورٹ نے 40 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا، فوٹو:فائل

لاہور: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں جب کہ 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ عدالتی فیصلے میں ملک بھر کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ازسر نو قواعد کے مطابق اضلاع میں حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ہر نشست پر آبادی کا تناسب مدنظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی حلقہ بندیاں اور آئینی تقاضے

جن علاقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی گئیں ان میں جھنگ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لوئر دیر شامل ہیں جب کہ بہاولپور، رحیم یار خان، چکوال اور بٹگرام کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں 108 درخواستیں زیرسماعت ہیں جن میں سے ہائی کورٹ نے 40 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں