برسلز میں فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کیخلاف انوکھا احتجاج

سیاسی کارکنوں نے یورپی یونین کی عمارت کے سامنے ہزاروں جوتے رکھ کر احتجاج کیا


ویب ڈیسک May 29, 2018
سیاسی کارکنوں نے یورپی یونین کی عمارت کے سامنے ہزاروں جوتے رکھ کر احتجاج کیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

برسلز میں سیاسی کارکنوں نے یورپی یونین کی عمارت کے سامنے جوتے رکھ کر فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے باہر سیاسی کارکنوں اور رضاکاروں نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخ کا انوکھا احتجاج کیا۔ کارکنوں نے یورپی یونین کی عمارت کے سامنے 4 ہزار 500 جوتوں کے جوڑے رکھے کر احتجاج کیا۔



یورپی یونین کی عمارت کے سامنے جوتے رکھنے کا مقصد پرامن اندازمیں یورپی ممالک کے نمائندوں کو باورکرانا تھا کہ ہماری ہمدردیاں فلسطین کے ساتھ ہیں جب کہ مظاہرین نے یورپی پارلیمنٹ کے باہر ایک فلسطین کا بڑا جھنڈا بھی لہرایا۔



مظاہرین کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن اس کے باوجود یورپی حکمران فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ختم کرانے میں کوئی کردار بھی ادا نہیں کررہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔