کشمیری حریت رہنما کی بیٹی نے انٹر کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

خوشی کی خبر سب سے پہلے باپ کو سنانے کی خواہش پوری نہ ہونے کا دکھ رہے گا، سما شبیر


ویب ڈیسک May 29, 2018
خوشی کی خبرسب سے پہلے باپ کو سنانے کی خواہش پوری نہ ہونے کا دکھ رہے گا، سما شبیر . فوٹو : فائل

بھارتی جیل میں بند کشمیری حریت رہنما شبیر شاہ کی بیٹی سما شبیر نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں وادی بھر میں پہلی پوزیشن لے کر والدین سمیت کشمیریوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک طرف بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر شہید کر رہی ہے جب کہ دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ کشمیر کے بچے اور نوجوان بندوق کے بجائے قلم اٹھائے علم کی شمع روشن کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

تعلیمی میدان میں ایسی ہی ایک شاندار مثال مقبوضہ وادی میں حریت رہنما شبیر شاہ کی بیٹی سما شبیر نے قائم کی ہے جو دلی جیل میں اپنے والد سے ملنے جاتیں تو گھنٹوں انتظار کرنے کے دوران پڑھائی کرتی رہتیں۔ سما شبیر نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں ٹاپ پوزیشن لے کر والدین سمیت کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جب کہ یہ واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیری تعلیم اور شعور کے ذریعے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فوج پرامن کشمیریوں کو شہید کرکے احتجاج کو تشدد کا رنگ دینا چاہتی ہے رواں ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 23 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جن میں کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر رفیع بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔