وفاقی کابینہ نے آئندہ 5 برس کیلیے داخلی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے اوورسیز بورڈ آف ڈائریکٹر، ٹرانسپورٹ پالیسی اور نیشنل فلمز اینڈ کلچر پالیسی کی منظوری بھی دی


ویب ڈیسک May 29, 2018
اجلاس میں 32 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی (فوٹو: فائل)

وفاقی کابینہ نے قومی داخلی سلامتی کی پانچ سالہ پالیسی 2018ء تا 2023ء کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت موجودہ حکومت کی وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا جس میں 32 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے اوورسیز بورڈ آف ڈائریکٹر، ٹرانسپورٹ پالیسی اور نیشنل فلمز اینڈ کلچر پالیسی کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے فاٹا انضمام سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی جب کہ حسن بیگ کو ڈی جی سول ایوی ایشن کا اضافی چارج دے کر سابق ڈی جی سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کو پی آئی اے کا ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صوبوں کو گنے کے کاشت کاروں کو سی پی آر کے بجائے بذریعہ چیک دینے کی تجویزدی گئی ، ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں کاشت کار قانونی کارروائی کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔