بلجیئم میں فائرنگ 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک

حملہ آور بھی فائرنگ کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،ایک خاتون یرغمال


INP/ May 29, 2018
حملہ آور بھی فائرنگ کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،ایک خاتون یرغمال فوٹو: رائٹرز

بیلجیم میں کراس فائرنگ میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک عورت کو یر غمال بنا لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیلیجیم کے شہر لیژ میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 2پولیس افسران اور ایک حملہ آور شامل ہے۔بیلجیم ریڈیو اور ٹیلی وژن کی فرانسیسی زبان کی ویب سائٹ کے مطابق منگل کو ملک کے مشرقی شہر لیژ کے وسطی حصے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 2پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا۔ مذکورہ شخص نے ایک عورت کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

بعد ازاں یہ حملہ آور بھی فائرنگ کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔حملہ آور نے ایک کیفے کے نزدیک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی اور پھر فرار ہو کر ایک اسکول میں پناہ لے لی۔ اس دوران اس نے اسکول کی صفائی کرنے والی ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں