قومی ہاکی پلیئرز آسٹریلوی ٹرینر نے فٹنس پر سوالات اٹھادیے

یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول 20 پلس ہے جب کہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کا لیول 29 تک ہے

فٹنس لیول دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم، ماڈرن ہاکی میں سو فیصد فٹنس ضروری ہے، ڈینئل ہیری فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلوی فزیکل ٹرینر ڈینئل ہیری نے قومی ہاکی ٹیم کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے، ان کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلیے فٹنس لیول بہت کم ہے، یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول 20 پلس ہے جب کہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کا لیول 29 تک ہے، ماڈرن ہاکی میں کھلاڑیوں کی100 فیصد فٹنس کا ہونا بہت ضروری ہے۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل ٹرینر ڈینئل بیری کی نگرانی میں کھلاڑیوں کے مختلف فزیکل سیشن ہوئے جن میں اسپیڈ ٹیسٹ لیا گیا اور کھلاڑیوں سے مختلف مشقیں کرائی گئیں، اس سے قبل ڈینئل ہیری نے ایبٹ آباد میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فٹنس پرکام کیا تھا اور اب وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے کراچی پہنچے۔ ڈینئل ہیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا فٹنس لیول انتہائی کم ہے۔

یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول 20 پلس ہے جب کہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کا لیول 29 تک ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے کی نسبت فٹنس میں بہتری آ رہی ہے تاہم ماڈرن ہاکی میں کھلاڑیوں کی100 فیصد فٹنس کا ہونا بہت ضروری ہے، ڈینئل ہیری کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کا اصل مسئلہ فٹنس ہے، جب تک کھلاڑی مکمل فٹ نہیں ہوگا وہ بہتر نتائج نہیں دے سکتا۔
Load Next Story