فٹبال ورلڈ کپ انگلش شائقین کی جیب ہلکی ہوجائیگی

ملکی ٹیم کے گروپ میچز دیکھنے کیلیے ہر پرستار کو 5 ہزار پائونڈ خرچ کرنا ہونگے

3400 میلز کا سفر طے کرنے کیلیے 12 گھنٹے 15 منٹ طیاروں میںگزارنا پڑیں گے فوٹو: فائل

فیفا ورلڈ کپ کیلیے روس جانیو الے انگلش شائقین کو اپنی ٹیم کے گروپ میچز دیکھنے کیلیے بڑی رقم خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ طویل مسافت بھی طے کرنا ہوگی، انگلش ٹیم گروپ ' جی ' میں شامل ہے، جہاں پر ان کا ابتدائی مقابلہ 18 جون کو تیونس سے وولگوگارڈ میں ہوگا۔


پناما سے 24 جون کودوسرا معرکہ نیزنے نووگوروڈ میں شیڈول کیاگیا ہے جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 28 جون کو بیلجیئم سے کلیننگارڈ میں ہوگا، رائونڈ 16 میں ان کی ٹیم کا پڑائو ماسکو یا روستو میں سے کسی ایک مقام پر ہوگا، مقامی میڈیا گروپ اور فٹبال سپورٹرز فیڈریشن ( ایف ایس ایف ) کی مشترکہ تحقیق میں انگلش شائقین کو بتایاگیا ہے کہ روس میں ورلڈ کپ میچز دیکھنے جانے کی صورت میں انھیں 5 ہزار پائونڈ اور 3400 میلز کا سفر بذریعہ ہوائی جہاز طے کرنا پڑیگا، جس میں مجموعی طور پر 12 گھنٹے اور 15 منٹ ان کے طیاروں میں سفر کے دوران گزریں گے، یوروگوئے کے شائقین کو اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے کیلیے روس میں مجموعی طور پر 25 گھنٹے 39 منٹ تین مختلف روٹس پر سفر کرنا ہوگا۔

ان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے سفر کی شروعات 15 جون کو مصر کیخلاف میچ سے کرے گی، اسی طرح پیرو کے شائقین سارانسک، ایکٹرین برگ اور سوچی میں گروپ میچز دیکھنے کیلیے 36 گھنٹے سفر میں گزارنے پر مجبور ہوں گے، یہ روس آنے والے مہمان شائقین میں سب سے زیادہ طویل مسافت ہوگی، انگلش شائقین کو روس میں رہنمائی کیلیے مقامی افراد سے مدر بھی درکار ہوگی، تاہم بہت سے انگلش شائقین نے روسی زبان سیکھنے کی کوشش شروع کردی ہے، سروے میں 95 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے روس میں روزمرہ استعمال کے جملوں کی پریکٹس کرنا شروع کردی ہے جو آئندہ ماہ وہاں کا سفر کرنے پر ان کے مددگار ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story