کراچی میں شدید گرمی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاپہنچا

شدید گرمی کی لہر جمعرات کو بھی جاری رہے گی، محکمہ موسیات


ویب ڈیسک May 30, 2018
ہیٹ ویوکے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں: فوٹو: ایکسپریس

شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہربرقرار ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اوربجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوزکرگیا ہے جب کہ گرمی کی تپش 48 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چل رہی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 4 فیصد ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات کو بھی برقراررہے گی اور جمعے سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہوگی۔

معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |