پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے پر امید ہیں امریکی محکمہ خارجہ

امریکا پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کے لیے پرامید ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک May 30, 2018
امریکا پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کے لیے پرامید ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو : فائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات اور اس کے بعد پرامن انتقال اقتدار کیلئے پر امید ہے۔

میڈیا پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شفاف الیکشن کی توقع کرتے ہیں اور انتخابی اصلاحات بل کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کے لیے پرامید ہے اورعالمی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں الیکشن کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ سے جب امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں