پاک افغان مذاکرات تعمیری اور مثبت رہے جان کیری

پاک افغان مذاکرات نتیجھ خیزرہےتاہم کسی بھی پیشرفت کا اندازہ مستقبل کےنتائج سےہی لگایاجائےگا، جان کیری


AFP April 24, 2013
مذاکرات کی حتمی کامیابی کا اندزاہ مستقبل کے نتائج سے ہی لگایا جائے گا، جان کیری فوٹو: فائل

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیزرہے تاہم کسی بھی پیشرفت کا حتمی اندازہ مستقبل کے نتائج سے ہی لگایاجائےگا۔

برسلز میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ مذاکرات کافی نتیجہ خیز اورتعمیری رہے تاہم تمام فریق اس بات پر متفق ہیں کہ مستقبل کے نتائج سے ہی ان کی اصل کامیابی کا اندازاہ لگایا جا سکے گا۔

قبل ازیں افغان صدرحامد کرزئی، آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ افغانستان اور خطے کے لئے مذاکرات کا یہ دور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکا افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے، دوسری جانب افغانستان اور پاکستان کے تعلقات گزشتہ کچھ دنوں سے تنازعات کا شکار ہیں اور افغان صدر نے پاکستان پر طالبان جنگجوں کو مدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان انہی شکوک و شبہات کی فضا کو دور کرنے کے لئے امریکا نے ان مذاکرات کا اہتمام کیاتھا۔ ملاقات کے حوالے سے افغان صدر حامد کرزئی نے جان کیری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آگے بہتری کی امید کرتے ہیں، سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نےبھی کہا ہے کہ پاکستان بھی نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں